پاکستان
اگر حکومت کا یہ ہی حال رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا ۔وفاقی وزیر
لاہور (ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایسے ہی چلے گی بطور اتحادی حکومت کے ساتھ گزارا مشکل ہے
مسلم لیگ ق نے حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت کو ہماری ضرورت نہیں ہے تو ہم صرف کھانے کے لیے نہیں جا سکتے۔
ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ایسے ہی چلے گی تو جب تک صبر ہے کریں گے، مگر حکومت کے ساتھ گزارا کرنا مشکل ہو جائے گا۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ووٹرز کے پاس دوبارہ جانا ہے، ابھی حکومت کی کارکردگی کو لے کر عوام کے سامنے نہیں جا سکتے۔
