
اسلام آباد(ٹی این آئی) سائفر کا معاملہ: چیئرمین تحریک انصاف پر 100 فیصد آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے:سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان اہم ہے اور ان کے ساتھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو ہم کہتے تھے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سائفر کے معاملے پر بات چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی تک جا سکتی ہے،ان پر 100 فیصد آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان اہم ہے اور ان کے ساتھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو ہم کرتے تھے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ذریعے قومی سلامتی کو کمپرومائز کیا گیا۔
سائفر سیاسی مقاصد کیلئے پری پلان ڈرامہ تھا اعظم خان نے اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اپنے بیان میں 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق پہلے سے موجود دستاویزات کی تصدیق کی اور بتایا کہ پیسے کس طرح ادا کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے تصدیق کی کہ جو رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں آئی ان سارے معاملات میں وہ عینی شاہد ہیں، انہوں نے بہت چیزوں کو دیکھا ہے، عمران خان بھی اس حوالے سے ہدایات دیتے رہے۔
اعظم خان کا سائفر سے متعلق بیان حلفی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا ردعمل سامنے آگیا
چند روز قبل اعظم خان نے سائفر سے متعلق مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں اعظم خان نے کہا تھا کہ سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور تمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، یہ پری پلان ڈرامہ تھا۔
