پاکستان

بلاول بھٹو زرداری سندھ پولیس سے اظہار یکجہتی کے لئے آئی جی ہاوس پہنچ گئے

لاہور(ٹی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس سے اظہاریکجہتی کیلئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ہاؤس کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ سندھ پولیس میں چھٹی پر جانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئی جی، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کے بعد سندھ کے ضلعی پولیس افسران نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مختلف علاقوں کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پیز) نے چھٹی کی درخواستیں دے دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button