اینٹی کرپشن کا ن لیگی ایم این اے منڈی بہاؤالدین ناصر بوسال کے خلاف کریک ڈاؤن۔
لاہور:(ٹی این آئی) ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن پنجاب کی بااثر سیاسی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی پیش رفت۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤلدین نے ن لیگی ایم این اے ناصر بوسال کے فرنٹ میں اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر آٹھ ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھیج دئیے۔اینٹی کرپشن میں ملزمان کے خلاف آٹھ پرچے درج،گرفتاریوں کے لئے چھاپے شروع۔غیر رجسٹرڈ،غیر منظور شدہ پروٹین فارم اور فلنگ اسٹیشن بنانے اور ضلعی کونسل کے افسران کی ملی بھگت سے غلط نقشہ جات پاس کرانے،سرکاری فیس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پر پرچے درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ناصر بوسال کے فرنٹ میں بشیر احمد،یار محمد اور سابقہ ڈی او پلاننگ طاہر محمود پر پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔ پروٹین فارم کے مالک سہیل عباس گوندل ٹی ایم اے ملکوال کے تحصیل آفیسر پلاننگ و کوارڈینشن پر بھی پرچہ درج۔ملزمان نے بغیر بلڈنگ پلان،غیر رجسٹرڈ اور غیر منظور شدہ پروٹین فارم بنایا گیا۔ملزمان نے سرکاری خزانے کو کنورژن اور بلڈنگ فیس کی مد میں بھاری نقصان پہنچایا۔پروٹین فارم کے مالک محمد اسلم اور ٹی ایم اے ملکوال پر سرکاری خزانے کو پانچ لاکھ کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کیا جائے۔ڈی سی منڈی بہاؤالدین کے مطابق علاقے گمنانہ بوسال کے رہائشی فارم ہاؤس کے مالک اعجاز احمد اور ٹی ایم اے ملکوال کے ڈی او پلاننگ محمد اکرم پر بھی پرچہ درج۔ملزمان نے سرکاری خزانے کو بلڈنگ فیس کی مد میں پینسٹھ ہزار نقصان پہنچایا۔مالک پروٹین فارم غلام حسین بوسال پر بلڈنگ پلان کے بغیر پروٹین فارم اور فلنگ اسٹیشن بنانے اور سرکاری فیس کی مد میں دس لاکھ کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج۔ڈی سی کے ریفرنس پر ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کے ڈسٹرکٹ انجنئیر ملک عبدالستار کو غیر قانونی اجازت دینے پر پرچہ درج۔
ڈی سی کے ریفررنس پر آصفہ عمر پر غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ شدہ پروٹین فارم بنانے اور سرکاری خزانے پر پرچہ درج کیا گیا۔ملزمان کے خلاف محکمہ ماحولیات کا این او سی نہ ہونے،بلڈنگ پلان کی فیس میں بھاری نقصان پہنچانے پر مقدمات درج ہوئے۔
اسی طرح ٹی ایم اے ملکوال کے تحصیل آفیسر پلاننگ پر ملی بھگت کا پرچہ درج۔ناصر بوسال کے فرنٹ مین مالک مختار احمد نے غیر قانونی پروٹین فارم بنا رکھا ہے۔ملزم بلڈنگ پلان کی مد میں لاکھوں روپے کا نادہندہ ہے۔ٹی ایم اے منڈی بہاؤالدین کے ٹی او پلاننگ محمد اکرم گوندل پر ملی بھگت پر مقدمہ درج کیا جائے۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف پنجاب بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی۔
