اہم خبریں

ضمنی انتخابPP-38سیالکوٹ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دئیے

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)صوبہ پنجاب کے حلقہ PP-38سیالکوٹ، میں 28جولائی 2021ء کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسرالیکشن کمیشن، اشتیاق احمد کی طرف سے متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ اشتیاق احمد نے ایگزیکٹو انجنئیرہائی وے ڈیویژن سیالکوٹ، سپرانٹنڈنٹ انجنئیر، ہائی وے سرکل گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر مشتہر کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مذکورہ افسران کو وضاحت کیلئے22 جون کو طلب کر لیا اور فوری طور پر ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔علاوہ ازیں،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے حلقے میں تقرری و تبادلے کے آرڈر پر کاروائی کرتے ہوئے سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی خط کے ذریعے متعلقہ تبادلہ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد پولنگ ڈے تک حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری محکموں میں تقرری و تبادلے پر مکمل پابندی عائدہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button