شہر شہر سے

موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی پر پسینے پر مجبور ہیں

سیالکوٹ(ٹی این آئی ) تبدیلی سرکار نے عوام کی کمر توڑ دی ،22 کروڑ عوام آج موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی پر پسینے پر مجبور ہیں.
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سیالکوٹ سابق ایم پی اے محمد طارق سبحانی نے مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور مو جودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے حوالےسے عوام کو آگاہ کیا .
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت اتنا قرضوں کے بوجھ تلےدب چکا ہے جس کی مثال نہیں دی جا سکتی .
طارق سبحانی نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران عوام کو ملنے والے ریلیف اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا .
انہوں نے کہا پاکستان کو اس وقت مہنگائی اور بےروزگاری سے نکالنے کے لیے میاں نواز شریف جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے .
اور وہ بہت جلد اپنا علاج مکمل کر کے پاکستان واپس آئیں گے .
موجودہ حکمرانوں کو اب گھر بھیجنے وقت آ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button