بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کیمطابق اور بلا امتیاز کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد
لاہور(ٹی این آئی ) چیئرمین نیب کے بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کیمطابق اور بلا امتیاز کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد ۔۔۔
لاہور: نیب لاہور کا اہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر سے کروڑوں روپے کیش و پرائیز بانڈز برآمد۔۔۔۔
لاہور: نیب لاہور کی ملزم خواجہ وسیم کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔۔۔
لاہور: محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے گریڈ 16 کے سابقہ ملازم کے گھر سے 33 کروڑ کیش و پرائیز بانڈز کیصورت میں برآمد: نیب لاہور
لاہور: نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کیخلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا: نیب
لاہور: سابق انکم ٹیکس انسپکٹر کا گھر میں چھپایا گیا کروڑوں روپیہ کیش برآمد، ملزم خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔نیب لاہور

لاہور: تحقیقات میں ملزم کے نام 22 کروڑسے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہونے کے شواہد موصول ہوئے جنکے زرائع تاحال ملزم ثابت نہ کر سکا۔۔۔ نیب لاہور
لاہور: تحقیقات میں ملزم خواجہ وسیم کی اہلیہ کے نام 19 کروڑ سے زائد کیش و پائیز بانڈ ہونے کےشواہد بھی حاصل ہوئے۔۔۔ نیب لاہور
لاہور: ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئےکروڑوں روپےوائیٹ کئےاگرچہ وہ سکیم سے فائدہ حاصل کرنے کا اہل ہی نہ تھا: نیب لاہور
لاہور: تحقیقات میں ملزم کے بینک اکائونٹس میں 2013 سے 2017 کے دوران 22 کروڑسے زائد سرمایہ بیرون ملک سے منتقل ہونے کا انکشاف: نیب لاہور
لاہور: ملزم کیجانب سے بیرون ملک سے منتقل ہونیوالے سرمایہ کے زرائع تاحال ثابت نہ کئےجا سکے: نیب لاہور
لاہور: نیب حکام کیجانب سے ملزم خواجہ وسیم گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش۔۔۔۔نیب
