پاکستانجرم وسزا

راولپنڈی کے 09ٹریفک وارڈنز کی سینئر ٹریفک وارڈنزکے عہدہ پر ترقی۔

ایڈیٹر انچیف ارشد محمود گھمن

راولپنڈی ( ٹی این آئی ) سی پی او راولپنڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے ٹریفک وارڈنز سے سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے والے ٹریفک سٹاف کو انسپکٹرکے رینک لگائے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اودفتر راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے 09ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنزکے عہدہ پر ترقی پانے پر رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے پر رینک لگائے۔ ٹریفک وارڈنز سے سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران میں شہزاد رحمان،زبیر علی،ملک آصف اقبال،عبدالوحید،ظہور اقبال، مدثر علی، شمس الرحمان، رحم نواز خان اور ابتسام عباس شامل ہیں۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ترقی پانے والے تمام انسپکٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہے لہذا اپنی ڈیوٹی کو بھرپور محنت اور جانفشانی کے ساتھ سر انجام دینا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کیا جائے اورخلق خدا کی خدمت اور خوشنودی کے لیے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button