اہم خبریں

وزیر اعلی پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر انگلیاں اٹھنے لگیں ۔

By Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر سوالیہ نشان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار اپنے پیاروں کو نوازنے لگے۔ریٹائرڈ پولیس آفیسر اپنے پھوپھا امیر تیمور کو  ماہانہ 5 لاکھ سیلری پر تین سال کے لئے ڈائریکٹر سپیشل برانچ تعینات کر دیا۔

یاد رہے کہ امیر تیمور  حال ہی جنوری میں ریٹائر ہوئے انھیں تمام قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈالتے ہوئے3 سال  کنٹریکیٹ پر جنوبی پنجاب میں ڈائریکٹر سپیشل برانچ 5لاکھ روپے کی تنخواہ پر لگا دیا ہے
پنجاب حکومت نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسر محمد امیر تیمور کی تقرری کا نوٹیفیکیشن چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں لم سم پیکیج جس کا ذکر نوٹیفیکیشن میں نہیں کیا گیا اس پر انہیں 3سال کے لئے لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد ایم تیمور امسال ایس پی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پھوپھا ہیں اور موجودہ حکومت کے دور میں ہی ان پر نوازشات بھی کی جاتی رہی ہیں وہ عثمان بزدار کے دور میں ڈی پی او ساہیوال، رحیم یار خان اور بہاولپور رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سرکاری اور خصوصا ریٹائر پولیس افسران کو دوبارہ ملازمت پر نہیں رکھا جارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button