
لاہور(ٹی این آئی)اینٹی کرپشن نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو پی پی ایس سی سکینڈل کی زد میں نہ آنے والی آسامیوں پر بھرتی مکمل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔ اینٹی کرپشن ایڈمن ونگ نے اس حوالے سے مراسلہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کر دیا۔ اینٹی کرپشن میں اسسٹنٹ گریڈ سولہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل گریڈ سترہ ، اکاؤنٹ آفیسر گریڈ سترہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل گریڈ سترہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ اٹھارہ میں سے کوئی پرچہ لیک نہیں ہوا۔ان آسامیوں پر بھرتی ہونے والے کامیاب امیدواران کو اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری کردئے جائیں۔اینٹی کرپشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ سترہ اور انسپکٹر گریڈ سولہ کا پرچہ لیک تھا جسے پی پی ایس سی کینسل کر چکا ۔لیک شُدہ بارہ پرچوں کے حوالے سےپی پی ایس سی 28 جنوری کو پریس ریلیز جاری کرچکا ہے۔
