اہم خبریںجرم وسزا

چیف انجینئر ہائی وے ساوتھ کی ناک تلے ایس ای طارق ملغانی نے مبینہ طور پر قومی خزانہ کے کروڑوں روپے کمیشن کی مدمیں خورد برد کر لئے۔

By Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)تبدیلی سرکار کے ویژن پر سوالیہ نشان،  چیف انجینئر ساوتھ امجد رضا اور  ایس ای طارق ملغانی بہاولپور نے ٹھیکداروں سے مبینہ طور پر کمیشن کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب تر قیاتی منصوبوں کے لئے ایم پی اے،ایم این ایز اور وزراء کو اربوں روپے کی لاگت سے نئی بننے والی سڑکوں کی مد میں چیف انجینئر ساوتھ امجد رضا کو تقریبا 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے جس کے ٹینڈرز تو جاری کر دیئے گئے مگر ایس ای بہاولپور محمد طارق ملغانی مبینہ طورپر ٹھیکداروں سے ملی بھگت کر کے من پسند ٹھیکداروں کو 10 پرسنٹ کے حساب سے ٹینڈر  ٹینڈرز آلاٹ کر کے مبینہ طور پر پچاس کروڑ روپے انڈوانس کمیشن وصول کر لی ذرائع کے مطابق چیف انجینئر امجد رضا نے بھی مبینہ طور پر پچاس کروڑ روپے انڈوانس کمیشن وصول کی۔دونوں افسران کی مبینہ ملی بھگت سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جو مذکورہ افسران نے مبینہ طور ٹھیکداروں سے کمیشن کی مد میں وصول کی۔تاہم اس حوالے سے چیف انجینئر ساوتھ امجد رضا اور ایس ای طارق ملغانی نے لگنے والے الزامات کے حوالے سے موقف دینے سے انکاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button