پاکستانشہر شہر سے

پاکستان اورامت مسلمہ کی پہلی ترجیح فلسطین اوراسرائیل میں جنگ بندی تھی۔اسلم گھمن

Editor arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی )پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بریگیڈیر  (ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان اورامت مسلمہ کی پہلی ترجیح فلسطین اوراسرائیل میں جنگ بندی تھی جس میں کامیابی ہوئی ہمارے لیڈر اورملک کے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ فلسطین بہترین طریقے سے اجاگر کیا اسرائیل ظالم اورفلسطین مظلوم ہے عمران خان کی کال پر پوری قوم نے فلسطین واسرائیل بارے ان کے بیانیے پر ساتھ دے کر ثابت کردیا کہ پاکستان فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہے ہم اہلیان تحصیل اورشہر سمبڑیال کے عوام کے خصوصاً پی ٹی آئی کارکنوں کے جوش وجذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے وزیراعظم عمران خان کی کال پراورہماری قیادت میں زبردست اندا ز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی ان خیالا ت کااظہارانہوںنے اپنے پریس سیکرٹری ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ کی جانب سے جاری پیغام سمیت پارٹی پالیسی بیان میں کیا دونوں پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ عمران خان تحریک انصاف ہیں اورتحریک انصاف ہی عمران خان ہے ہمارے لیڈر وزیراعظم عمران خان بے شک فرشتہ نہیں مگر لیڈر شپ ،رہنما،سربراہ مملکت سمیت اپنے نظریات ویژن اورجدوجہد میں نواز شریف اورزرداری سے کئی درجے بہتر ہیں عمران خان کو آج کا منصب اللہ اورعوام نے دیا ہے عمران خان کے سوا ملک میں کوئی سیاستدان نہ نظریاتی ہے نہ انقلابی اورنہ ہی کسی نے سیاست میں مقام ومرتبہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد ہی کی ہے پاکستان طاقتور ملک ہے اورعوام نہ کم ہمت اورنہ ہی افوا ج پاکستان جذبہ شہادت سے دور ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی دنیا کے کسی جرات مند محب وطن لیڈر سے کم نہیں پی ٹی آئی  کےدیگر راہنماوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان سمیت نئے ڈیمز ،نئی یونیورسٹیوں ،نئے ہسپتالوں ، احساس وکامیاب جوان پروگرامز ، صحت کارڈ ، پناہ گاہوں ، کوئی بھوکا نہ سوئے ، نئے موٹر ویز، نئی ہائی ویز ،نئے جوش وجذبے ،نئے عزم نئی منڈیوں ،نئے شعور، نئے خوابوں جرات وبہادری اورنئے ویژن ایجنڈے سوچ بانی رہنما وزیراعظم اورلیڈرہیں وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر اُمہ کی بہتری کے لیے آواز بلند کررہے ہیں جبکہ فلسطینیوں ،کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button