
پاکستان
پیپلز پارٹی نےاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
Editor arshad Mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے آج دیے جانے والے عشائیے میں پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے آج اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا، اس وفد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شامل ہوں گی۔
پی پی رہنما شیری رحمن کا کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن لیڈرکی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا صدر ہویا سیکرٹری جنرل، کسی کو اختیارنہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کونکالے، شوکازنوٹس کی بجائے بیٹھ کربات کرنے سے معاملہ حل ہوسکتا تھا۔
