
لاہور (ٹی این آئی ) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ہدایت پر اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد اسکینڈل کے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل انکوائری مکمل کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ رنگ روڈ کے اصل نقشے کو تبدیل کر دیا گیا اور اس میں مزید نئے راستے شامل کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نئے راستوں کا انتخاب ان چند اہم شخصیات سابق مشیر وزیراعظم ذولفقار بخاری اور وفاقی وزیر سرور خان اور ں کے عزیزواقارب کو مبینہ طور فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیا، جن کی زمینیں اس راستے پر آتی تھیں جبکہ نئے راستے شامل کرنے پرلاگت میں مزید 25 ارب روپے اضافہ ہو رہا تھا۔
اطلاعات ملی تھیں کہ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافہ کیا گیا،کچھ بااثر سیاستدانوں اور مفادپرست گروہوں کے کہنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینے کیلئے حدبندی تبدیل کی گئی۔جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بردار کو فوری تحقیقات کروانے کے احکامات جاری کئے جانے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو تحقیقات کے لئے احکامات جاری کر دیئے۔
تو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے تھا۔
