اہم خبریں

اتحادیوں سمیت آج 36رکنی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے

7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی،پیپلز پارٹی کے راہنماخورشید شاہ نے بتا دیا

اسلام آباد (ٹی این آٸی)36 رکنی وفاقی کابینہ آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائےگی، کابینہ میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے۔پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی، دوسری جانب بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہےکہ ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کرلیا ہے، ایوان صدر  سے جواب آنےکے بعد حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ادھر مسلم لیگ ن کی  ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، کچھ دیر میں کابینہ کے ناموں کا اعلان کروں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی کا کوئی ایشو نہیں بنا ہوا، سب قیاس آرائیاں ہیں، پوری کابینہ کا ایک ساتھ اعلان کرنا چاہتے تھے، وفاقی کابینہ چاروں صوبوں کی عکاسی کرے گی، وفاقی کابینہ کے حوالے سے کسی جماعت کا کوئی مسلئہ نہیں بنا، اس  میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button