
امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات چینی صدر ژی جن پنگ سے متوقع ہےٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا اور چین کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت جاری ہے۔دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کریں گے۔یہ اعلان 19 فروری کو متوقع غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں 20 ممالک کے سربراہان اوروفود کی شرکت متوقع ہے۔
عہدیدار کے مطابق یہ فنڈنگ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی، جس کا مقصد تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی اور انسانی بحران سے نمٹنا ہے۔
