اہم خبریںپاکستان

نواز شریف نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار

CEO.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)ن لیگ صدر نواز شریف نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات  ہوئی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو مری میں بلالیا ہے۔نواز  شریف نے مریم نواز کو  بھی مری طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button