پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن محکمہ بد عنوان سرکاری افسران کے لئے ڈراونا خواب بن گیا

لاہور (ٹی این آئی)اینٹی کرپشن کی چھاپہ مار ٹیمیں بدعنوان سرکاری اہلکاروں کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئیں ,لاکھوں ، ہزاروں روپے رشوت لینے والے بد عنوان سرکاری اہلکار اینٹی کرپشن کے شکنجے میں پٹواری، اسسٹنٹ ، سنئیر کلرک سمیت 4 بد عنوان سرکاری اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار،

مقدمات درج جبکہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے محکمہ کمیونٹی اینڈ ورکس کا اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم ابرار حسین نے شکایت کنندہ کو نوکری کا جھانسہ دیکر دو لاکھ رشوت وصول کی ڈائریکٹر احمر کیفی کی ہدایت پر سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ نے سول سیکرٹریٹ میں کاروائی کی۔

اینٹی کرپشن کے مطابق فیصل آباد نے سپرینٹنڈنٹ بلڈنگ کو پچیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد عمران عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور شیرازی نے ملزم جاوید کے خلاف کاروائی کی اینٹی کرپشن کے مطابق گوجرانوالہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے

سینئر کلرک کو دس ہزار رشوت سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اینٹی کرپشن ریجنل ڈائریکٹر نعیم اللہ بھٹی کی نگرانی میں سرکل آفیسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ کاروائی کی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال نے

سعید جان پٹواری کو پانچ ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال اشفاق رحمان کی نگرانی میں انسپکٹر زاہد علی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کے خلاف کاروائی کی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ پنجاب بھر میں کالی بھیڑوں کے خلاف بالا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button