اہم خبریںجرم وسزا

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی میں سرکاری چھپی کالی بھیڑیں گرفتار ۔

Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی )اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایات پر اینٹی کرپشن لاہور ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کی کاروئیوں میں سرکاری محکموں میں چار چھُپی کالی بھیڑوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے محکمہ آبپاشی کا جونئیر کلرک گرفتار کر لیا۔ملزم زاہد حسین کو سات ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ ریجن اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سب انسپکٹر تھانہ تُلنبہ رانا عبدالجبار بیس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ رانا عبدالجبار کو مدعی محمد حفیظ کی درخواست پر ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا ۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے نور افضل پٹواری کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو جعلی انتقالات داخل کرنے پر گرفتار کیا گیا۔نور افضل پٹواری کو سرکل آفیسر راولپنڈی نے گرفتار کیا۔اٹک کے علاقے چوکی گوندل سے کانسٹیبل طارق محمود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم کو آٹھ ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اٹک میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مفرور اشتہاری محمد عدنان کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button